ہولی منانے پر ہندوطلبا پرتشدد: گورنرسندھ کا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم

مذہب کی بنیاد پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، گورنر
شائع 08 مارچ 2023 10:04am

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جامعہ کراچی میں ہولی منانے پر ہندوطالبہ سمیت دیگرطلبا پرتشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

کامران ٹیسوری نے آئی جی سندھ کو واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی شیخ الجامعہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اسلام دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے اس طرح کی حرکتوں میں ملوث افراد ملک کی بدنامی کا باعث ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہندو برادری کے تہوار ہولی کے موقع پرجامعہ کراچی میں تہوار منانے والے ہندو طلباء کو مبینہ طور پرطلبہ تنظیم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Read Comments