بولان، پولیس ٹرک کے قریب ہونیوالے خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

حملہ آورکی شناخت کیلئے نادرا سے ڈیٹا طلب
شائع 08 مارچ 2023 11:53am

بلوچستان کے علاقے بولان میں پولیس کے ٹرک کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق مقدمہ انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اوردیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے ڈیٹا طلب کیا گیا جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں پرتفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ بولان دھماکے میں 9 اہلکارشہید اور8 افراد زخمی ہوئے تھے پولیس حکام نے کہا تھا کہ دھماکے میں پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Read Comments