Aaj Logo

شائع 08 مارچ 2023 12:36pm

خواتین کیخلاف تشدد پر ہرایک کو آواز بلند کرنی چاہیے، شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد ہونے والے تشدد پر ہرایک کو آواز بلند کرنی چاہیے پارلیمنٹ میں موجود خواتین اراکین خواتین کے حقوق کے لیے متحد ہوتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین نے برابری کو یقینی بنایا ہے مظلوم مرد اور عورت غربت کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ قانون میں گھریلو تشدد کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا گیا ہے، خواتین کے خلاف تشدد پر ہرایک کو آواز بلند کرنی چاہیے اور پارلیمنٹ میں موجودخواتین اراکین خواتین کے حقوق کے لیے متحد ہوتی ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ زراعت میں کولہوکی بیل کی طرح کام کررہی ہیں جبکہ فیکٹریوں میں خواتین بغیر ٹریڈ یونین حقوق کے کام کررہی ہیں ان کے حقوق کے خلاف تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنا کرداراداکرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کے تحت مختلف اداروں میں سیمینار اور تقاریب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Read Comments