Aaj Logo

شائع 08 مارچ 2023 10:51pm

میرا دل یہ پکارے سے مشہور ہونے والی عائشہ کی پہلی میوزک ویڈیو

بالی ووڈ کے سدا بہار گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس سے وائرل ہونے والی پاکستانی ٹک ٹاکرعائشہ کو میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ نے چند ماہ قبل گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا پڑا اور وہ آئے روز ماڈلنگ کے نئے پروجیکٹس کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم پر جاتے ہوئے عائشہ نے اپنے نئے میوزک ویڈیو کو شیئر کیا ہے جس میں انہیں ڈیبیو میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس گانے کا نام ”بادل سے گئے“ ہے۔ اس گانے کو“ زی کے“ نے گایا اور ڈائریکٹ کیا ہے اوراسے کمپوز روشن، ربی اور اظہر نے کیا ہے۔

Read Comments