عارف والا، انصاف نہ ملنے پر زیادتی کا شکار لڑکی کے چچا نے زہر پی لیا

کئی دن گزر جانے کے بعد بھی زیادتی کا ملزم گرفتار نہ ہوا
شائع 09 مارچ 2023 09:16am

پنجاب کی تحصیل عارف والا میں انصاف نہ ملنے پر زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے چچا نے دلبرداشتہ ہو کر زہر پی لیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متاثرین کے مطابق واقعے کے 15 روز گزر جانے کے بعد بھی زیادتی کا ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزم ثقلین نے 8 سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ملزم آزاد دندناتا پھر رہا ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Read Comments