نازیباں ویڈیو کیس: ڈاکٹرعامرلیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائرکردی

ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں، وکیل دانیہ شاہ
شائع 09 مارچ 2023 11:31am

ڈاکٹرعامرلیاقت کی نازیباں ویڈیو سوشل میڈیا پروائرکرنے کے مقدمے میں مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائرکردی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی نازیباں ویڈیو وائر کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ پیش ہوئی، جہاں انہوں نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

ملزمہ کے وکیل کا موقف تھا کہ مدعی مقدمہ کے بیان کے بعد دانیہ شاہ کے خلاف کیس نہیں بنتا،میری موکلہ کے خلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں،دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی کوئی ویڈیو وائرل نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ ملزمہ کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔

Read Comments