کار سرکار میں مداخلت کیس: کل تک شناخت پریڈ نہیں ہوتی تو بھی فیصلہ دیں گے، جج

پی ٹی آئی کے کارکنان کی تاحال شناخت پریڈ نہ ہو سکی
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 12:12pm

اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت میں کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ کل تک شناخت پریڈ نہیں ہوتی تو بھی فیصلہ دیں گے۔

انسداد دہشت گری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے عمران خان کی جوڈیشنل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان انسداد دہشت گری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنان کی تاحال شناخت پریڈ نہ ہو سکی، عدالت نے شناخت پریڈ کے لئے مزید ایک دن کا ٹائم دے دیا۔

جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیے کہ کل تک شناخت پریڈ نہیں ہوتی تو بھی فیصلہ دیں گے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Read Comments