کارسرکار میں مداخلت کا کیس: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا
شائع 10 مارچ 2023 01:52pm

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے وقت پولیس پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت، جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے فواد چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنما کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی دیا۔

مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی جہاں فواد چوہدری حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، لڑائی جھگڑا، کار سرکار میں مداخلت سمیت بارہ دفعات شامل ہیں۔،

Read Comments