Aaj Logo

شائع 10 مارچ 2023 06:45pm

فکر نہ کرو تمہیں جلد گرفتار کیا جائے گا، رانا ثناء کی عمران خان کو دھمکی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کرو تمہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔

فیصل آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار ہونا پڑے گا، تم بھاگ دوڑ کرتے کرتے تھک جاؤں گے۔

عمران خان کو جیل بھیجنے سے متعلق رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ پکڑا بھی جائے گا اور جیل بھی جائے گا، اس سے لوٹ مار، گھڑی چوری اور توشہ خانہ چوری کا حساب لیا جائے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ فیصل آباد الیکشن کے لئے تیار ہے، عمران خان فتنہ ہے، اسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہے، البتہ الیکشن ہوں گے اور ان کا احتساب بھی ہوگا۔

Read Comments