کراچی، شادی ہال میں دولہا دلہن کی انٹری کے وقت اسٹیج پر آگ بھڑک اٹھی

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شائع 11 مارچ 2023 09:20am

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے شادی ہال میں دولہا دلہن کی انٹری کے وقت اسٹیج میں آگ لگ گئی۔

اسٹیج میں آگ لگنے سے شادی ہال میں بھگدڑ مچ گئی لیکن خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہال انتظامیہ نے آگ بجھانے کے آلات کی مدد سے فوری آگ پر قابو پایا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع پر پولیس کی نفری بھی ہال کی جانب روانہ کردی تھی، جبکہ عینی شاہد مہمان کا کہنا ہے کہ سٹی لان بینکوئٹ میں دولہا دلہن کی انٹری کے وقت اسٹیج میں آگ لگی۔

Read Comments