لندن میں گھر سے پُراسرار طور پر خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

لاشوں کی شناخت تاحلا نہ ہوسکی
شائع 11 مارچ 2023 12:09pm

لندن میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کے مردہ پائے جانے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے بتایاکہ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ ایک 47 سالہ خاتون اور دو لڑکے، جن کی عمریں تقریباً سات اور نو برس ہے۔

تمام افراد مے فیلڈ روڈ پر واقع ایک گھر میں مردہ پائے گئے تھے جبکہ تینوں افراد کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تصدیق کرنے سے قاصر ہیں کہ آیا تینوں کا آپس میں تعلق ہےکیونکہ لاشوں کی ابھی تک باضابطہ شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس ترجمان نے بتایا کہ 9 مارچ کی صبح تقریباً 12 بجے کال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی توگھر میں تین لاشیں ملی ہیں۔

Read Comments