تحریک انصاف کسی بھی انسانی سانحے کی تلاش میں رہتی ہے، عطا تارڑ

ایک سیاسی جماعت لاہور کی سڑکوں پر لاشیں ڈھونڈرہی ہے، عطا تارڑ
شائع 11 مارچ 2023 03:45pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ظل شاہ کو اسپتال لانے والوں نے اپنے حلیئے بلد لیے، طل شاہ کی موت سے متعلق ہر سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ کسی کو زدو کوب کرنا نامناسب ہے، ظل شاہ کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر سیاست کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لاہور کی سڑکوں پر لاشیں ڈھونڈرہی ہے، پی ٹی آئی نے علی بلال کی تدفین روکنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست کرنا چاہ رہی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ لاوارث لاش ملے اور اس پر سیاست کی جائے، تحریک انصاف کسی بھی انسانی سانحے کی تلاش میں رہتی ہے۔

Read Comments