Aaj Logo

شائع 12 مارچ 2023 11:45am

کراچی: شارع فیصل پر واقع 16 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

گزشتہ رات کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب واقع ایک کثیر المنزلہ کمرشل عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

شارع فیصل نرسری کے قریب قائم 16 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جبکہ آگ کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر کی فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی تھیں۔

آگ پردو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا اور آپریشن میں کے 7 فائرٹینڈر اور باوزر اور دو اسنارکل نے حصہ لیا۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ عمارت میں لگائے پینافلکس میں لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے میں عاصم نامی سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا جس نے پہلی منزل سے کود کر اپنی جان بچائی۔

گورنر سندھ کا نوٹس، واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی

آگ لگنے کی اطلاع پر گورنر سندھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعہ کا نوٹس لے لیا لیکن آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔

فائرحکام عمارت میں مختلف دفاتراوربینک کونقصان پہنچاہے لیکن فوری طورآگ لگنے کی وجوہات سامنےنہیں آئی ہے اور بیشتردفاترکا صرف سامنے کا حصہ متاثرہوا ہے۔

Read Comments