Aaj Logo

شائع 12 مارچ 2023 03:25pm

عمران خان باہر نکلنے کی بات کرتا ہے یہ کرفیو لگادیتے ہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان باہر نکلنے کی بات کرتا ہے یہ کرفیو لگادیتے ہیں انہیں پتہ ہےعمران خان ضمانت کیلئے نکلتا ہے تو پورا پاکستان نکل آتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں 30اپریل کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ہورہے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج ریلی نکالنی ہے تو کہا جاتاہے پی ایس ایل ہے پی ایس ایل میچ کاروٹ الگ اور ریلی کا الگ ہے، جبکہ ہم نے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائرکردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر لاہور میں حکومت نے کرفیو لگا رکھا ہے جب بھی عمران خان باہرنکلنے کی بات کرتا ہے یہ کرفیولگا دیتے ہیں ایک ننھی منی جماعت کی 18گاڑیوں کا جلوس گزارنے کی اجازت ہے ہم ریلی نکالنے لگتے ہیں تو کرفیو لگا دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امریکی کانگرس رکن نے بھی پاکستان کی صورتحال پرنوٹس لیا عمران خان کی جدوجہد آئین و قانون کے تحت ہے نگراں حکومت کے ذریعے جمہوری نظام منجمد کیا جارہا ہے انہیں پتہ ہےعمران خان ضمانت کیلئے نکلتا ہے تو پورا پاکستان نکل آتا ہے۔

واضح رہے کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج لاہور میں نکالی جانے والی ریلی کل تک مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Read Comments