Aaj Logo

شائع 14 مارچ 2023 01:47pm

رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

رمضان المبارک کی آمد ہوتے ہی معمولات زندگی کافی حد تک بدل جاتے ہیں لیکن جو بات سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے وہ دفتری اوقات کار ہیں۔

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک اور موسم گرما کے لیے تمام سرکاری اداروں کے لیے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرِصدارت کفایت شعارکمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 7:30 سے ​​دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

Read Comments