سعودی عرب کا امریکی ہوائی جہاز کمپنی کے ساتھ 37 ارب ڈالر کا بڑا معاہدہ

ریاض ائیر سے 38 کروڑ سے زائد افراد کو سفری سہولیات میسر آئیں گی
شائع 14 مارچ 2023 11:00pm

سعودی عرب نے امریکی ہوائی جہاز کمپنی بوئنگ کے ساتھ 37 ارب ڈالر کے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نئی ائیر لائن ریاض ایئر ویز کے اعلان کے تحت امریکی کمپنی بوئنگ کے ساتھ 37 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

معاہدے کے مطابق 39 طیاروں کا معاہدہ مکمل ہوچکا ہے جب کہ عنقریب مزید 33 طیاروں کا معاہدہ کیا جائے گا، بوئنگ کمپنی کی تاریخ میں قیمت کے حوالے سے طیاروں کے یہ بڑے سودوں میں سے ایک ہوگا۔

ریاض ائیر سے 38 کروڑ سے زائد افراد کو سفری سہولیات میسر آئیں گی، ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاض ایئر مملکت کی تیل کے ماسوا مجموعی قومی پیداوار میں 75 ارب ریال تک کا اضافہ کرے گی۔

Read Comments