Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2023 11:41am

مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلندترین سطح 43 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو نظر آرہا ہے، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور ادارہ شماریات کے مطابق اس وقت میں پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 43 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح کا سالانہ بنیادوں پر ہندسہ42 اعشاریہ27 فیصد کی سطح پر موجود ہے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 29 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں برانڈڈ گھی کی 5 کلو کی قیمت میں 136روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اس دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں باسپتی چاول 2 روپے اور چینی کی قیمت میں 5 روپے 35 پیسے فی کلو، ٹماٹر کی قیمت میں 12، آلو 11 اور پیاز 9 فیصد اضافہ ہوا۔

Read Comments