Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2023 09:52pm

وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی عیادت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچے، وزیرِ اعظم نے پی ڈی ایم سربراہ کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں مولانااسعد محمود اور مولانا لطف الرحمان بھی موجود تھے۔

Read Comments