Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2023 11:05am

مصر: جگرنکلے مردہ گدھے اور کھالیں ملنے سے شہریوں میں خوف وہراس

مصر میں غربیہ گورنری کے ضلع قطورمیں منوف لوکلٹی بینک سے 25 مردہ گدھے ملے جن کی کھالیں اتار کر جگرنکال لیے گئے تھے۔

اس واقعے کو ملک بھرمیں گوشت اور چکن کے قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مشکوک سمجھاجارہا ہے، اور لوگ خوٖف و ہراس کا شکارہیں۔

شہریوں کو اس وقت پتاچلا جب علاقے میں مردار کی بد بُوپھیلی۔

اسی واقعے سے متعلق ”قاہرہ 24“ ویب سائٹ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے مقامی افراد نے گدھوں کی کھالیں ملیں تو انہوں نے نے متعلقہ حکام کو فوری طور اطلاع کی لیکن اس بات کا خیال رہے کہ غربیہ گورنری میں پیش آنے والا اپنی نوعیت کا 11 واں واقعہ ہے۔

ایک ماہ پہلے بھی مرکز طنطا کے گاؤں محلہ مرحوم کے افراد کو شوپرنالے کے کنارے 10 ذبح شدہ کھال کے ساتھ ملے تھے۔

قاہرہ کے شمال میں بحیرہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ ایک گروہ گدھوں کو ذبح کرنے او ان کی کھال اورگوشت کا کاروبار کرنے کےالزام میں گرفتار کیا تھا۔

علاقے سے ایک گروہ کو گرفتار کیا تھا، جو گدھوں کو ذبح کرکے ان کی کھال اور گوشت کا کارروبارکرنے کا الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

مصری حکام ملک میں کئی ایسے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو گدھے ذبح کرکے ان کی کھال اتارکر گوشت فیوم، منیا، بحیرہ،غربیہ اور سوہاج میں فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

Read Comments