راولپنڈی: پرانی دشمنی پر فائرنگ سے چار افراد قتل، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

بھابھی، بھتیجی، بھتیجے سمیت 4 افراد قتل
شائع 18 مارچ 2023 08:37am

راولپنڈی علاقے کلر سیداں ڈھوک بیلہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے چار افراد کو قتل کردیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نصیر اپنے رشتہ دار اخمت حسین سے قتل کی سابقہ واردات میں زبردستی صلح چاہتا تھا۔

اس کا سوتیلا بھائی مدعی اخمت حسین اس پر راضی نہ ہوا جس پر ملزم نے صلح میں ناکامی دیکھتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بھابھی ،بھتیجی، بھتیجےعنصر سمیت چارافراد قتل کردیے۔

Read Comments