Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2023 09:53am

عمران خان نے شیلنگ کے دوران رقص کرتے کارکنوں کی ویڈیو شیئرکردی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل ہمارے لیڈران اور کارکنان کونشانہ بنارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے آنسو گیس شیلنگ کے دوران پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی رقص کرتے فوٹیج ٹویٹ کردی۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ یہ تصویر زندگی بھر میرے ساتھ رہے گی، آزادی کے حصول کے لئے یہ ایک توانا پکار ہے، یہ نوجوان رقص بھی کررہا ہے اور ساتھ ہی آنسو گیس کے اثرات زائل کرنے کے لئے اپنے سر پر پانی بھی ڈال رہا ہے، آخر کار ایک بیدار قوم آزادی کا مطالبہ کررہی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت مسلسل ہمارے لیڈران اور کارکنان کو نشانہ بنارہی ہے، اسلام آباد میں 70 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

Read Comments