عمران خان کی پیشی: 250 کنٹینرز لگ گئے، 4 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات

جوڈیشل کملیکس کے اطراف کے تصویری مناظر
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2023 11:43am

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔

  • جوڈیشل کمپلیکس کے باہررکاوٹیں لگانے کے لیے کرین بھی منگوا لی گئی ہے۔

  • ممکنہ کشیدہ حالات سے نمٹنے کے لئے پولیس نے ربڑ کی گولیاں تیار کرلی ہیں تاکہ حالات پر بروقت قابو پایا جاسکے۔

  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹروے بھی کنٹینرز لگا کربلاک کردی گئی۔

  • آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبرناصرخان نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کرکے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، جوڈیشل کمپلیکس کے احاطےمیں یا آس پاس کسی بھی مسلح شخص کی موجودگی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

Read Comments