رمضان کی آمد سے قبل عمرے کی بکنگ مکمل، مزید رجسٹریشن کی گنجائش ختم

غیرملکی عمرہ زائرین کی تعداد تقریباً 8 لاکھ تک پہنچ گئی
شائع 18 مارچ 2023 11:58am

رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر ہرمسلمان عمرہ ادا کرنے کا خواہش مند ہوتا ہے لیکن عمر کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اور ماہ مقدس آخر کے میں نئی رجسٹریشن کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

اسی حوالے سے سعودی عرب کے مقامی اخبارعکاز نے انکشاف کیا ہے کہ ”نسک“ آن لائن پلیٹ فارم پرعمرے کے لئے بکنگ بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ عمرے کی بکنگ میں 6 روز میں لوگوں کا زیادہ رش دیکھا گیا ہے اور7 دن میں درمیانے درجے کا رش دیکھنے میں آیا اور 3 دن کے اندر کم افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے لیکن ایپ نے واضح کیا کہ رمضان آخری دنوں میں نئی بکنگ کا کوئی امکان ہے۔

عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے متعلق سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری اور عمرہ امور کے معاون عبدالرحمن شمس کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر سے آنے والے افراد کی تعداد تقریباً 8 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

Read Comments