Aaj Logo

شائع 19 مارچ 2023 01:23pm

بنگلہ دیش، مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 19 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر بس کھائی میں جاگری، جس کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے شُبہ ہے ڈرائیور بس پر قابو کھو بیٹھا ہوگا جس کے نتیجے میں بس 30 فٹ کھائی گہری میں گرگئی۔

جنوبی ضلع شبچارمیں پیش آنیوالے حادثے سے متعلق پولیس عہدیدار مسعودعالم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مسافروں کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق بنگلہ دیش میں گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 9 ہزار سے ذائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read Comments