Aaj Logo

شائع 20 مارچ 2023 11:35am

توڑ پھوڑ کیس: ’ضمانتیں دے رہے ہیں تاکہ شیلنگ سے بچیں اور روزے سکون سے رکھیں‘

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر ، شہزاد وسیم ، راجہ خرم،علی نواز اور مراد سعید کی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی، وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے اسدعمر، راجہ خرم ،علی نواز مراد سعید، شہزاد وسیم اور زلفی بخاری کی بھی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

مزید پڑھیں: توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کا کیس: سینیٹر شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش

جج نے ریمارکس دیے کہ 2 ہفتوں تک کی عبوری ضمانتیں اس لیے دے رہے ہیں تاکہ شیلنگ سے بچا جائے اور روزے سکون سے رکھے جائیں، اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نئے مقدمات کی نئی ضمانتیں دائر کر رہے ہیں۔

جج راجہ جواد نے کہا کہ پرانی سے تو نپٹ لینے دیں پھر نئی کو بھی دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کرنے کا فیصلہ

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے جبکہ زلفی بخاری کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کیں۔

Read Comments