کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش، موسم خوشگوار

فیڈرل بی ایریا، واٹر پمپ، اور عائشہ منزل پر بھی بارش شروع
شائع 20 مارچ 2023 08:22pm

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر اور یونیورسٹی روڈ پر بارش جب کہ لانڈھی،کورنگی، گڈاپ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

اس کے علاوہ ملیر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں آندھی کے بعد بارش ہوئی۔

اسکیم 33 کی مختلف سوسائٹیز، سہراب گوٹھ، گلزار ہجری کے علاوہ فیڈرل بی ایریا، واٹر پمپ، اور عائشہ منزل پر بھی بارش شروع ہوگئی۔

Read Comments