پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 22 مارچ کو طلب، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2023 10:17am

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 22 مارچ کو ہوگا جبکہ ملازمین کو 21 اور 22 مارچ کو دی گئی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔

ترجمان قومی اسمبلی کی طرف سے رات گئے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجلس شوریٰ کا مشترکہ اجلاس 22 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پیش نظر آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ایوان صدر میں 23 مارچ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 21 اور 22 مارچ کو دی گئی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین آج اپنی حاضری کو معمول کے مطابق یقینی بنائیں۔

Read Comments