Aaj Logo

شائع 21 مارچ 2023 09:17am

داماد کے بعد سسر نے بھی ٹرافی اپنے نام کرلی

شاہین شاہ آفریدی کی لاہور قلندرز کے بعد شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے بھی ایک ٹرافی اپنے نام کر لی۔

دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری لیجنڈز لیگ کرکٹ ماسٹرز سیزن 2 کی چیمپئن بن گئی۔

ورلڈ جائنٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

ایشیا لائنز نے اپل تھارنگا اور تلکارتنے دلشان کی نصف سنچریوں کی بدولت 148 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے اسپنر عبدالرزاق کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Read Comments