کراچی، خام تیل کی چوری میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

3 روز قبل آج نیوز نے واقعے کی نشاندہی کی تھی
شائع 22 مارچ 2023 09:01am

کراچی میں سی ویو پر آئل پائپ لائن سے خام تیل کی چوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے قبضے سے 80 لیٹر چوری شدہ تیل بھی برآمد کرلیا۔

اسی حوالے سے تین روز قبل آج نیوز کی جانب سے واقعے کی نشاندہی کی گئی تھی جبکہ پولیس کے مطابق گرفتارملزم کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم اور اس کے دو ساتھی پائپ لائن سے تیل چوری کرکے فروخت کرتے تھے ملزم سے 80 لیٹرکے قریب چوری شدہ خام تیل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

کچھ روز قبل ہی شاہ لطیف ٹاؤن میں پارکو کی لائن کو لیک کرکے تیل چوری کیا جارہا تھا، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس پائپ لائن سے تیل چوری کیا جارہا تھا وہ لائن کیماڑی سے کورنگی تک جارہی ہے۔

Read Comments