Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2023 12:21pm

مسلم لیگ ق کے صدارتی نتائج رد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری وجاہت کے مسلم لیگ ق کے صدارتی نتائج کو رد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چوہدری وجاہت کے مسلم لیگ ق کے صدارتی نتائج سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے چوہدری وجاہت کے مسلم لیگ ق کے صدارتی نتائج کو رد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے درخواست واپس بھجوادی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو 10 روز میں ازسر نو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ پاکستان کی تباہی متعصب الیکشن کمیشن کا ہونا ہے، الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں، الیکشن کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل علی عمران رانجھا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کے وکیل ہیں۔

Read Comments