Aaj Logo

شائع 23 مارچ 2023 11:41am

واٹس ایپ نے نئی ونڈوز ایپ متعارف کروادی

فیس بُک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی ملکیتی کمپنی میٹا نے کالز میں بہتری کے ساتھ واٹس ایپ کے لیے نئی ونڈوز ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن لانچ کردی ہے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ اب آپ بیک وقت 8 افراد کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ویڈیو کالز اور 32 افراد کے ساتھ آڈیو کالز کرسکتے ہیں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ نئی ملٹی ڈیوائس صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے بعد سے وہ ڈیوائسز میں تیز رفتار ڈیوائس لنکنگ اور بہتر ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ لنک پری ویو اور اسٹیکرز جیسی نئی خصوصیات میں بہتری لائے ہیں۔

کمپنی واٹس ایپ کا نیا میک ڈیسک ٹاپ ورژن بھی متعارف کرا رہی ہے جو فی الحال بیٹا میں ہے۔

ونڈوز کے لیے واٹس ایپ کا نیا ورژن یہاں سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

کال کی نئی خصوصیات کو استعمال کرنے کے لئے صرف ایک گروپ چیٹ کھولیں جس میں زیادہ سے زیادہ 8 افراد کی ضرورت ہوتی ہے اور اسکرین کے اوپری حصے میں فون آئیکون پر پریس کریں۔

Read Comments