Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2023 04:48pm

حج واجبات کی وصولی کے لیے بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھولنے کا اعلان

حج واجبات کی وصولی کے لیے مجازبینکوں کی برانچز ہفتے اور اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔

حج واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچز ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ملک بھر کے بینک عوامی لین دین کیلئے 4 روز بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 14مجاز بینکوں کی برانچز ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی، بینک برانچز صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق خواہش مند افراد31 مارچ تک متعلقہ بینکوں میں درخواست فارم جمع کرواسکتے ہیں، اور تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 25 اور 26 مارچ کو حج درخواستوں کے لئے برانچز کھلی رکھیں۔

حج پالیسی 2023 منظور، کتنی فیس ادا کرنی ہوگی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ سرکلر وزارت مذہبی امور کی درخواست پر جاری کیا ہے، جس کا مقصد حج پر جانے کے خواہشمند افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

Read Comments