صوابی میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس
شائع 25 مارچ 2023 08:11pm

صوابی میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

صوابی کے گائوں پنج پیر میں رابطہ سڑک پر گاڑی پر فائرنگ واقعے میں چار افراد شدید زخمی حالات میں ہسپتال منتقل کیے جا رہے تھے جس میں تین افراد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم تور گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی شخص کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

Read Comments