کندھ کوٹ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد اغواء، ڈاکو پولیس کی پکڑ سے باہر

پولیس ڈاکوؤں کیخلاف ایسی کوئی کارروائی نہیں کرسکی
شائع 27 مارچ 2023 01:37pm

صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کا راج قائم آئے ہے روز لوگوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ نا رک سکا، 24 گھنٹوں کے دوراں مزید تین افراد اغوا ہوگئے۔

ای سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں تاج محمد محمدانی ڈاکو اناج لوٹنے پہنچے، تو مزاحمت پر خدا بخش محمدانی اور اس کے بیٹے 10سالہ امیر بخش محمدانی کو اغوا کرکے لے گئے۔

دوسری جانب بخشا پور تھانہ کی حدود پی پی ایل گیس فیلڈ کے قریب ڈاکوؤں نے نوجوان شاہد گولو کو اغوا کرکے فرار ہوگئے اسی طرح ڈاکو نے پولیس کے ناک میں دم کرکے رکھ دیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان سمو کے مطابق مغویوں کو جلد بازیاب کروایا جائے گا تاہم پولیس نے ایسی کوئی کارروائی نہیں کرسکی ہے۔

Read Comments