Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2023 04:57pm

بھارت میں بی بی سی پنجابی کا ٹوئٹراکاؤنٹ دیکھنے پر پابندی

بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حامی امرت پال اورحامیوں کیخلاف مہم کے دوران صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کے سلسلے میں برطانوی نشریاتی ادارے کے آفیشل پنجابی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا۔

گزشتہ روز یہ اکاؤنٹ بلاک کیے جانے کے بعد بی بی سی نیوزپنجابی ٹوئٹرہینڈل پرپیغام لکھا نظرآرہا تھا کہ قانونی مانگ پراکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ آفیشل ٹوئٹر بلاک کیے جانے کے چند ہی گھنٹے بعد ان بلاک کردیا گیا۔

بعد ازاں بی بی سی پنجابی سے وابستہ گگندیپ سنگھ نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر اُن کی ویب سائٹ پر شائع خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اکاؤنٹ چند گھنٹے بلاک رہنے کے بعد ان بلاک کر دیا گیا اوراب بھارت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

گگندیپ سنگھ کے مطابق بی بی سی نے اکاؤنٹ بلاک کرنے سے متعلق بھارتی حکومت کو ایک ای میل بھیجی ہے جس کا جواب آنے کے بعد اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال کیخلاف مہم کے بعد کئی صحافیوں، ادیبوں،سماجی و سیاسی کارکنوں کےٹوئٹراکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔

Read Comments