Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2023 05:26pm

رمضان میں ورزش کیلئے بہترین وقت کون سا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان میں خود کو فطری تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے مثالی صحت و تندرستی حاصل کی جا سکتی ہے۔

رمضان میں ورزش کے حوالے سے متعدد افراد کے ذہن میں بے شمار سوالات جنم لیتے ہیں کہ آیا روزہ رکھ کر ورزش کی جا سکتی ہے یا نہیں اور رمضان میں ورزش کرنے کا بہترین وقت کیا ہو سکتا ہے۔

آج نیوز کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”بارانِ رحمت“ کے میزبان شیری نے یہ سوال فٹنس ماہرین کے سامنے رکھا کہ رمضان میں ہم اپنے صحت کا خیال کیسے رکھ سکتے ہیں ۔

پروگرام میں موجود فٹنس ماہر نومی علی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے آپ کو ایک مقصد کا تعین کرنا ہوگا کہ آپ کیا چاہتے ہیں ، انہوں نے ورزش کرنے والوں کیلئے مفید مشورہ بھی دیئے ۔

رمضان المبارک میں ورزش کرنے کے اوقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ورزش جسم کلکے فیٹ کو ختم کرنے کیلئے کر رہے ہیں تو افطار سے پہلے ورزش کریں ۔

اگر آپ وزن بڑھانے کیلئے ورزش کررہے ہیں تو افطار کے فوراً بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ورزش کریں ۔

Read Comments