Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2023 07:50pm

ای سی سی اجلاس، حکومت اور کے الیکٹرک معاہدے پر عملدرآمد کی سمری مؤخر

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کی سمری مؤخر کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں کے لئے 5 ارب روپے، سندھ میں ترقیاتی اسکیموں کے لئے 60 کروڑ اور وزارت ہاؤسنگ کے لئے 1 ارب 68 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مذکورہ اسکیموں کے لئے گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے جس کی رقم خیبر پختونخوا اور سندھ میں ایس ڈی جیز پروگرام پر خرچ ہوگی۔

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کی سمری مؤخر کردسی گئی۔

Read Comments