کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر، مسافر پریشان

پرواز ای آر 911 کے مسافروں کو جہاز میں بیٹھا کر آف لوڈ کر دیا گیا
شائع 31 مارچ 2023 08:44am

سیرین ایئرلائن کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی میں تاخیر کے باعث غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے سے مسافر پریشان ہوگئے۔

مسافروں کے مطابق پرواز ای آر 911 نے جمعرات کو کراچی سے رات ساڑھے 8 بجے مدینہ کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن مسافروں کو جہاز میں بٹھا کر آف لوڈ کر دیا گیا، 290 مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں بٹھا دیا گیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کا کہہ کر مسافروں کو جمعہ کی صبح روانگی کا کہا گیا ، مسافروں نے نماز تراویح جناح ٹرمینل پر ہی ادا کی۔

ائیر لائن کی جانب سے کھانے کا بندوبست کیا گیا، مسافروں نے روانگی میں تاخیر پر ائیر لائن انتظامیہ سے احتجاج بھی کیا۔

مسافروں کے مطابق قانونی طور پر انہیں قیام بھی دیا جانا چاہیے مگر انتظامیہ نے ایسا نہیں کیا اور انہیں لاؤنج میں ٹھہرایا گیا۔

Read Comments