ڈاکٹر بیربل قتل کیس:اسسٹنٹ کے سابق منگیترکو بھی حراست میں لے لیا گیا

قراۃ العین بھی 2 روزسے تفتیش کےلیے پولیس کی حراست میں ہے
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2023 11:19am

کراچی میں ماہرچشم کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ کے سابق منگیترکو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیر ڈاکٹر بیربل کو قراۃ العین سے اپنی منگنی ٹوٹنے کا ذمہ دارسمجھتا تھا جبکہ زخمی اسسٹنٹ قراۃ العین کے بیان کی روشنی میں زبیر سے تفتیش کی جاری ہے۔

ذرائع نے کہا کہ قراۃ العین بھی 2 روز سے تفتیش کے لیے پولیس کی حراست میں ہے جبکہ ڈاکٹربیربل کو ممکنہ طور پر ریکی کرکے نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز ہی ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قرۃ العین کو قتل کے شُبہ میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ گارڈن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا ۔

مقدمے کے متن میں مقتول ڈاکٹر کے بھائی نے قرۃ العین پرقتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

Read Comments