مافیاز کو پھر وارننگ دیتاہوں کراچی سے بوریا بسترگول کرلے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کی سُرجانی ٹاؤن کی فوڈ اسٹریٹ آمد
شائع 03 اپريل 2023 11:52am

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مافیاز کو پھر وارننگ دیتا ہوں کہ کراچی سے بوریا بستر گول کرلے۔

کامران ٹیسوری سرجانی ٹاؤن کی فوڈ اسٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نےعوام کے ہمراہ سحری کی۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں، تنقید کرنے والے کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ 50 ہزارنوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مافیاز کو پھروارننگ دیتا ہوں کہ کراچی سے بوریا بستر گول کرلے سرجانی میں عید کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ہوگا۔

Read Comments