عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام، پنجاب حکومت کا تحقیقات کا فیصلہ

ایک رکنی ٹریبونل کی تشکیل کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی
شائع 03 اپريل 2023 07:24pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کا ٹریبونل بنانے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کی تحقیقات کیلئے ایک رکنی ٹریبونل کی تشکیل کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل احمد نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

سمری کے مطابق ٹربیونل عمران خان کے الزامات کا جائزہ اور عمران خان کے الزامات سے متعلق اسباب و عوامل تلاش کرے گا۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر عمران خان کے الزامات ثابت نہ ہوئے تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Read Comments