اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر سوال اٹھ رہے ہیں، سراج الحق

ججز کو ایک دوسرے کے ہمدرد کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، امیر جماعت اسلامی
شائع 03 اپريل 2023 07:58pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایوان بے توقیر اور عدالت تقسیم کا شکار ہے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ذاتی لڑائیاں ملک کو بے مثال انتشار کی طرف دھکیل رہی ہیں، عدلیہ دونوں دھڑوں کےدرمیان جنگ کامیدان بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو ایک دوسرے کے ہمدرد کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، ایوان بے توقیر اور عدالت تقسیم کا شکار ہے، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو حالات بدترین نہج پر پہنچ جائیں گے، لہٰذا انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، اس متعلق عوام سے فیصلہ لیا جائے۔

Read Comments