Aaj Logo

شائع 05 اپريل 2023 08:42am

گورنر سندھ کا کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

کراچی میں گورنر سندھ سحری کرنے سمن آباد فوڈ اسٹریٹ پہنچے، جہاں انہوں نے سحری عوام کے ساتھ کی اور لوگوں میں گھل مل گئے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا لوگ پورے کراچی میں اب انویٹیشن لگا کر مجھے دعوت دیتے ہیں، گھر میں بیٹھ کر مسائل حل نہیں کیا جاسکتا ہے، لوگ ووٹ لے کر اقتدار تو لے لیتے ہیں لیکن کام کوئی نہیں کرتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر کے کاروبار پر خاص توجہ دینا ہے، جس نے بڑے دعوے اور وعدے کیے وہ ملک کا وزیراعظم بنا، ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا لیکن عمل نہیں کرسکا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ سحر و افطار میں بند کی جائے، ایم ڈی سوئی گیس سے میری بات چیت ہوچکی ہے، ایک دن بعد ملاقات میں حتمی اقدامات کریں گے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہاکہ 34 قتل کے بعد ایس ایچ او نہیں بلکہ پولیس چیف بدل جانا چاہیئے، صوبے کا آئی جی یہ کہے کہ 5000 اہلکار کی کمی ہے، سیکیورٹی کیمرہ نہیں ہیں تو میں بھی خاموش ہوجاتا ہوں، یہ حکومت کے کام ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر میں مستحق لوگوں کے گھر جا کر سحری بانٹے کا اعلان بھی کیا۔

Read Comments