بھتے کا الزام: سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر، سفاری پارک سے ریکارڈ طلب

تحقیقاتی کمیٹی جانوروں کو خوراک فراہم کرنیوالے ٹھیکیدار کی شکایت پر قائم کی گئی تھی
شائع 05 اپريل 2023 11:14am

کراچی کے چڑیا گھرمیں جانوروں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹھیکیدار کی شکایت پر تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی تین رکنی کمیٹی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر زو اور سفاری پارک سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

بلال کنسٹرکشن وجنرل سپلائر کی جانب سے سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھرکے خلاف شکایت پر انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

سیکریٹری انکوائری کمیٹی نے درج کردہ شکایت سے متعلق تمام ریکارڈ آج فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے سفارشات کے ساتھ رپورٹ کے ایم سی حکام کو روانہ کرے گی۔

کراچی چڑیا گھر کے جانوروں کو خوراک سپلائی کرنے والے کنٹریکٹرز نے چڑیا گھر کے سینئر ڈائریکٹر پر بھتہ لینے کاالزام لگاتے ہوئے کے ایم سی انتظامیہ کو خطوط لکھے تھے۔

Read Comments