Aaj Logo

شائع 05 اپريل 2023 01:18pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ: مفت آٹا پوائنٹ پردم گھنٹے سے ایک شخص چل بسا

پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مفت آٹا پوائنٹ پر دم گھنٹے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت راشد جمیل نام سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راشد دل کا مریض تھا اوراس کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے۔

سستے آٹے کے حصول کے لئے اپنی جان گنوا دینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے پہلے بھی فیصل آباد کےعلاقے ملت ٹاؤن میں مفت آٹا لینے کیلئے آنے والا 50 سالہ شخص جان کی بازی ہار چکا تھا۔

رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ اصغرعلی دل کا مریض تھا اور روزے کی حالت میں آٹے کی لائن میں لگا ہوا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گرمی اور حبس کے باعث شہری کی حالت خراب ہوئی، جاں بحق ہونے والے شخص روزے کی حالت میں تھا۔

Read Comments