کراچی، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے کواڈینیٹر پر مبینہ قاتلانہ حملے کی درخواست تھانے میں دائر

محمد حارث پر لیاقت آباد پل پر فائرنگ کی گئی، درخواست کا متن
شائع 06 اپريل 2023 02:50pm

کراچی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کے کواڈینیٹر پرمبینہ قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کی درخواست تھانے میں دائر کردی گئی ہے۔

درخواست لیاقت آباد تھانے میں دائر کی گئی ہے جس مطابق محمد حارث پر لیاقت آباد پُل پر فائرنگ کی گئی تھی۔

محمد حارث کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے فائرنگ کی، تو میں فائرنگ کے خوف سے موٹرسائیکل سے گر کر بےحوش ہوگیا۔

درخواست میں کہا کہ ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ پولیس سے جان و مال کے تحفظ اور ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

Read Comments