شائع 06 اپريل 2023 08:44pm

محکمہ تعلیم میں جعلی اسناد پر 286 ملازمین برطرف

محکمہ تعلیم سندھ نے جعلی تعلیمی اسناد پر نوکری کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کردی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے جعلی تعلیمی اسناد پر دوسوچھیاسی ملازمین کوبرطرف کردیا ہے،محکمہ تعلیم نے برطرف ملازمین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی تعلیمی اور دیگراسناد جعلی ثابت ہوئیں، کراچی ڈویزن کے 339 ملازمین کیخلاف تحقیقات جاری ہے۔

Read Comments