Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2023 08:27am

مقدمات کی تفتیش: جے آئی ٹی نے عمران خان و دیگر رہنماؤں کو تیسری بار طلب کرلیا

پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات کی تفتیش کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو تیسری بار طلب کرلیا۔

عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو آج 12 بجے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اب تک صرف اسد عمر نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

عمران خان کے علاوہ جن پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے تیسری بار طلب کیا ہے، ان میں فواد چوہدری، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، مسرت جمیشد چیمہ، فرخ حبیب، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

جے آئی ٹی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مختلف تھانوں میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔

جے آئی ٹی نے دو روز قبل 5 مارچ کو بھی سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کیا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنما پیش نہیں ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے ظل شاہ قتل سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی چیلنج کردی

جے آئی ٹی کی طرف سے پہلی دفعہ بلانے پر صرف اسد عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، ان کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی رہنما پیش نہیں ہوا تھا۔

Read Comments