پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سیکرٹری اطلاعات کو واجبات کی ادائیگی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
شائع 07 اپريل 2023 03:57pm

لاہورہائی کورٹ نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

عدالت نے سیکرٹری اطلاعات پنجاب سمیت تمام فریقین سے 13 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے سیکرٹری اطلاعات کو واجبات کی ادائیگی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب کے درمیان مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کو پہلے بھی اس معاملے میں توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری ہوچکا ہے، جس پر سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل ہوگی۔

Read Comments