کراچی، ملیرمیمن گوٹھ میں مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

مقتول اپنے ساتھیوں کیساتھ فیکٹری سے نکلا تھا
شائع 09 اپريل 2023 12:41pm

کراچی کےعلاقے ملیرمیمن گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔

فائرنگ کے نیتجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہنواز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے ساتھیوں کے ساتھ فیکٹری سے نکلا تھا کہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کی تھی۔

Read Comments